پاکستان کی داخلی سیکیورٹی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے سینیٹر شیری رحمان

عمران عمران

 پاکستان کی داخلی سیکیورٹی پر توجہ دینے  کی ضرورت ہے سینیٹر  شیری رحمان

پیپلزپارٹی نے نیوزی لینڈ کی  کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا ۔  سینیٹر  شیری رحمن کہتی ہیں  پاکستان کی داخلی سیکیورٹی پر توجہ دینے  کی ضرورت ہے ۔افغانستان کے معاملے پر سوچ بچار کرکے پالیسی بنانی چاہیے ۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر   سینیٹر شیری رحمان کاکہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی  ٹیم   کے  دورے کی منسوخی اچھا عمل نہیں۔ قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔خارجہ اور سیکیورٹی امور پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے ۔

پاکستان کا اندرونی سیکیورٹی کا معاملہ بڑا اہم ہے ہمیں اس پر توجہ مبذول کرنی ہے۔ زبردستی کی ہے جو ٹیم چلی گئی تشویش کا وقت ہے

سینیٹر  شیری رحمن نے کہا کہ افغانستان کے معاملے  پر سوچ بچار کرکے پالیسی بنانی چاہیے۔

 پاکستان کو شراکت داری کے ساتھ پالیسی بنانی چاہئے۔سوچ بثار کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کو مستحکم کرنا چاہئے

ان کا کہنا تھا کہ   نئی نسل کا رشتہ کتابوں نہیں موبائل سے ہے۔مہذب معاشرے میں ثقافت کو اہم مقام حاصل ہوتا ہے۔