کثیر الملکی مشق

عدنان اطہر عدنان اطہر

کثیر الملکی مشق

پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ  نے سری لنکا میں منعقدہ کثیر الملکی مشق ”کورمورانٹ اسٹرائیک میں شرکت کی

ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق مشق میں خطے کے دیگر ممالک بشمول بنگلہ دیش، انڈیا، مالدیپ اور نیپال کے اسپیشل سروسز گروپ کے دستوں نے بھی شرکت کی۔ مشق میں خصوصی طور پر انسداد دہشت گردی، ڈیزاسٹر ریلیف، خفیہ مشنز اور دریاٶں میں کیے جانے والے آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشق کا مقصد خطے کے دیگر ممالک کے اسپیشل سروسز گروپ کے دستوں کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے دستوں کی مشق میں شرکت سے دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ تجربات کے تبادلے اور تعلقات کو فروغ ملے گا۔ ترجمان پاک بحریہ  کا کہنا ہے کہ  مشق میں شرکت سے دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ تجربات کے تبادلے اور تعلقات کو فروغ ملے گا۔