عیدالفطر پر ہم فلمز کا شائقین کو تحفہ

عمران عمران

عیدالفطر پر ہم فلمز کا شائقین کو تحفہ

عیدالفطر پر ہم فلمز کا شائقین کو تحفہ ۔ عید پرریلیز ہونے والی فلم دم مستم کی کاسٹ کراچی  سی ویو پر مقامی ریسٹورینٹ پہنچی اورفینز کے ساتھ ملاقات کی ۔فینز نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم دم مستم کی کاسٹ نےسی ویوپر مقامی ریسٹورینٹ  میں خوب رنگ جمایا ۔

اسٹار کاسٹ عمران اشرف امر خان اورپروڈیوسر عدنان صدیقی  کو دیکھ کر فینز بہت خوش ہوئے۔

اسٹار کاسٹ کے ساتھ فینز نے سیلفیز بنوائیں اور خوب مزے کئے

فلم  کی رائٹر اور ہیروئن امر خان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر احتشام الدین نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا

میں اور عمران انہوں نے ہمارا انتخاب کیا یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں جب ان کو فلم کی کہانی سنارہی تھی تو وہ آل ریڈی سوچنے لگے تھے کہ باو اور عالیہ کا کردار کیسے ہوں گے گانے کہاں فلمائیں گے

فلم کے ہیرو عمران اشرف کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں اندرون لاہورمیں بہت مزہ آیا

اندررون لاہور میں یہ ہوتا تھا کہ اندرون لاہور کے دروازے کھل جاتے تھے ناشتے میں  بانگ آرہی ہے دوپہر میں پلاو آرہے  ہیں شام میں کچھ آرہاہے کبھی کچھ آرہاہے

سینئر اداکار اور فلم کے پروڈیوسر عدنان صدیقی کاکہنا تھا کہ فلم میں وہ سب کچھ ہے جو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں

ہم نے ایک مصالحہ فلم بنائی ہے جس کے اندر رومانس بھی ہے جس میں ٹریجڈی بھی ہے ڈرامہ بھی ہے اور کیا چاہئے

فلم دم مستم  عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔