ذیابیطس کی وجہ سے سالانہ دو لاکھ افراد معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں

عرفان علی عرفان علی

ذیابیطس کی وجہ سے سالانہ دو لاکھ افراد معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں

 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کورونا کی طرح ذیابیطس کے مرض کی آگاہی کے لئے بھی رنگ ٹون بنانی چاہیے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اگر ذہنی صحت ، ذیابیطس ، ٹراما اور کینسر کے امراض پر راہ کا تعین کرلیں تو آسانی ہوسکتی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کا کہنا  ہے کہ ذیابیطس کی وجہ سے سالانہ دو لاکھ افراد معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

کراچی میں   ذیابیطس کے حوالے سے  سیمینار میں ماہرین نے مرض سے بچاؤ کے لیے حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پرائمری ہیلتھ کئیر انٹروینشنز تمام اسپتالوں میں لانا چاہتے ہیں۔ذیابیطس  سے آگاہی کے  لئےکورونا کی طرز پر  رنگ ٹون بنانی چاہیے۔

 ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان نے کہا  کہ سالانہ ہزاروں افراد ذیابیطس کے باعث ٹانگوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔ سندھ حکومت اس حوالے سے ایک سینٹر بنانے کی خواہشمند ہے۔

دیگر مقررین   کا کہنا تھا کہ عوام میں مرض سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔ ہارٹ اٹیک اور بلڈ پریشر جیسے امراض بھی  ذیابیطس کے باعث ہوسکتے ہیں۔