کراچی میں سی ویو کے ساحل پر گاڑی سمندر میں پھنس گئی۔ ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے رسی کی مدد سے کھینچ کر گاڑی کو باہر نکالا۔
سی ویو کے ساحل پر سمندر میں گاڑی پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو ڈبل ون، ڈبل ٹو کی ٹیم ایمبولنس اور ریکوری وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ڈبل ون، ڈبل ٹو کے اہلکاروں نے گاڑی کو رسی کی مدد سے کھینچ کر اور دھکا لگا کر پانی سے باہر نکالا۔