ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے رواں مالی سال معاشی جی ڈی پی نمو پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

نزاہت خان نزاہت خان

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے رواں مالی سال   معاشی جی ڈی پی نمو پانچ  فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے رواں مالی سال   معاشی جی ڈی پی نمو پانچ  فیصد رہنے کا امکان ہے۔  اس بار ہماری  برآمدات  ریکارڈ سطح تک جائے گی۔  آئی ایم ایف سات سو  ارب روپے  کے ٹیکس لگانا چاہتا تھا

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے  اس سال 6100 ارب روپے ٹیکس اکٹھا  کریں گے۔ مہنگائی ہے،،لیکن کچھ  کھانے پینے کی چیزوں میں استحکام آیا ہے ۔

پریس کانفرنس  میں کہا کہ   فارما انڈسٹری کو ریفنڈیبل ٹیکس کی سہویت دی ہے۔مارکیٹ میں پیسہ گردش کرے گا، تو ادویات کی قیمتیں بھی کم ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا   اب اجناس کی قیمت میں استحکام آنا شروع ہوجائے گا  ۔ آلو ،پیاز اورٹماٹر کی قیمت کم ہوئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت عالمی مارکیٹ کے حساب سے بڑھی ۔

مزمل اسلم  نے کہا  آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا کہا تھا۔ 74  برس سے ٹیکس مراعات لینے والے امرا پر  ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔