کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی میں مرغی  کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے


کراچی میں مرغی  کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے ۔دکاندارو ں  نےکمشنر   کی  ریٹ لسٹ کو ہوا میں اڑا دیا۔زندہ مرغی تین سو چھیانوے    روپے کے بجائے ساڑھے  چار سو  روپے  کلو میں فروخت  کی جارہی ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں سو  روپے کلو  کا اضافہ کردیا گیا

کراچی میں دیگر اشیائے   خورونوش کی طرح مرغی کی قیمت  میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ سرکاری نرخ نامے  پر عملدرآمد کرانے کے ذمہ دار  فعال نظر نہیں آتے۔ 


شہر میں   روزانہ کمشنر ہاوس سے  پرائس  لسٹ تو جاری ہوتی ہے،، لیکن  شہر میں  اس فہرست کے حساب سے کہیں اشیائے خورو نوش   دستیاب نہیں ہوتیں

پرائس کنٹرول لسٹ  میں   زندہ برائیلر مرغی  کی قیمت  396 روپے کلو ہے، لیکن  مارکیٹ  میں یہ  450 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ مرغی کا گوشت 100 روپے اضافے کے بعد 800 روپے کلو کی بلند سطع پر پہنچ گیا ۔


شہر کی مختلف مارکیٹوں میں   مرغی کا گوشت 8 سے 9 سو روپے کلو  اور   بغیر ہڈی والا 12 سو روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے ۔ شہری کہتے ہیں کمشنر کراچی صرف لسٹ نکال کر اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں مارکیٹوں میں اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

 مرغی فروش اور شہری کہتے ہیں دکانداروں کےخلاف کارروائی  کے بجائے  پولٹری فارمرز اور ہول سیلرز کے خلاف کاروائی ہوتو قیمتوں  میں کمی ممکن ہے۔۔