حکومت کا مقصد ہے کہ مشین کے سہارے الیکشن جیتا جائے

عرفان علی عرفان علی

حکومت کا مقصد ہے کہ مشین کے سہارے الیکشن جیتا جائے

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایوان سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اس زیادہ فسطائی حکومت کبھی نہیں آئی،ڈالر کے ریٹس بڑھ گئے ہیں ،آٹا ،چینی اور گھی کی قیمتیں آسمان پر ہی حکومت کی نیت میں فتور ہے ان کا کہناتھاکہ یہ کالے قوانین منظور کروانا چاہتے ہیں ایوان کوئی کالا قانون منظور نہیں ہونے دے گاشہباز شریف نے کہاکہ اگر یہ منظور ہوئے تو 22کروڑ عوام کے ہاتھ ہوں گے اور ان کے گریبان، انہوں نے کنٹینرز لگائے تھے پارلیمنٹ کا آگ لگانے کی باتیں کررہے تھے،

یہ لوگ بھی ہمارے دور میں بنائی گئی کمیٹی میں شامل تھے

آپ کی کمیٹی کے3اجلاس ہوئے اس کے بعد چھٹی،

74سالہ تاریخ میں اس سے سیاہ دور نہیں دیکھا،شہباز شریف

سپیکر قومی اسمبلی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے متسعفی ہو جائیں,

ہم سپیکر کو کندھوں پر اٹھائیں گے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایوان سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ڈالر 175 کا ہو گیا

_ چینی 130 روپے کی نہیں ملتی ، آٹا 85 روپے کا ہو چکاہے،

یہ دعویٰ انھیں زیب نہیں دیتا، اہم قانون سازی پر ایسا ایڈہاک سیشن نہیں بلایا جا سکتا

جناب سپیکر آپ اپنے اختیار کو استعمال کریں اور ان قوانین پر تفصیلی بحث کروائیں

بصورت دیگر قوم ان کالے قوانین کو نہیں مانتے گی۔انکا کہناتھاکہ جمہوریت اور تبدیلی کی باتیں کرنے والی جماعت کالے قوانین کو پاس کرنا چاہتی ہے، حکومت کا مقصد ہے کہ مشین کے سہارے الیکشن جیتا جائے، جناب سپیکر آپ شیر لب مسکرا رہے ہیں آپ کھل کر مسکرائیں جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں صرف قانون پر عمل کرتا ہوں،