آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

عرفان علی عرفان علی

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

کراچی میں  دہشتگردی کی حالیہ لہر اور پولیس کی غیر متاثر کن کارکردگی پر سندھ حکومت نے بڑا ایکشن لے لیا۔آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا


آئی جی سندھ مشاتق احمد مہر کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا  جس کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان  گریڈ 22 کے افسر مشتاق احمد مہر کو فوری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ  حکومت سندھ  نے گریڈ 21 کے افسر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سندھ ڈاکٹر کامران فضل کو قائم مقام آئی جی سندھ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔