کوئٹہ: سیکیورٹی، تعلیم اور قانون نافذ کرنے سے متعلق اہم اجلاس، متعدد احکامات جاری

عرفان علی عرفان علی

کوئٹہ: سیکیورٹی، تعلیم اور قانون نافذ کرنے سے متعلق اہم اجلاس، متعدد احکامات جاری

کوئٹہ: سیکیورٹی، تعلیم اور قانون نافذ کرنے سے متعلق اہم اجلاس، متعدد احکامات جاری

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی، تعلیم، صحت اور قانون نافذ کرنے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


اجلاس میں فورتھ شیڈول کی فہرست کو اپڈیٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی، جبکہ سیکیورٹی ڈیٹا بیس کو مضبوط بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو خصوصی ٹاسک سونپے گئے۔


کمشنر کوئٹہ نے غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے چھوٹے ہتھیاروں کی نقل و حمل پر سخت پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی۔


اجلاس میں اسکولوں اور بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) کی بحالی، اور صحت و تعلیم کی مجموعی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل تیز کرنے اور اسکولوں کو فعال بنانے کی ہدایت کی۔


اس کے علاوہ:


غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت


ضلعی انتظامیہ کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم


قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ہدایت


غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ


طویل عرصہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت


سرکاری و نجی ہاسٹلز کی مانیٹرنگ اور سیکیورٹی جانچ سخت کرنے کی ہدایت


منشیات کے خلاف کارروائی اور اضلاع میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بریفنگ


کمشنر شاہ زیب کاکڑ نے واضح کیا کہ عوامی تحفظ، تعلیم کی بہتری اور قانون کی عملداری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔