پاکستان میں طوفان کا خطرہ ٹل گیا

صبانور صبانور

 پاکستان میں طوفان کا خطرہ ٹل گیا


پاکستان میں طوفان کا خطرہ ٹل گیا۔
بحریہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان تیج انتہائی تیز رفتاری سے عمان اور یمن کی جانب بڑھنے لگا،، طوفان یمن کے جنوب مشرق میں 220 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ رات یمن کے ساحل سے گزرے گا۔ پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 
بحریہ عرب سے اٹھنے والا طوفان تیج تیزی دکھانے لگا۔ پاکستان کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔ 
طوفان کا یمن کے شہر الغیضہ سے فاصلہ 220 کلومیٹر رہ گیا۔ آج رات یمن کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرے گا۔
طوفان صلالتہ عمان سے 3 سو کلومیٹر فاصلے پر جنوب مغرب میں موجود ہے۔ جس کی شدت میں تیزہ برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان گوادر سے 1 ہزار 520 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ 
پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے تین روز تک موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ درجہ حرارت 37 ڈگری تک رہنے کاامکان ہے۔