پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

سدرہ عارف سدرہ عارف

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ، ستاون ہزار، نوسو ترپن  پوائنٹس کی بلندی پربندہوا۔۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہندسوں کی رفتارشاندار۔۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  نئےریکارڈزبننےلگے۔18 ستمبرکو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 

انڈیکس  1ہزار775 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار  1لاکھ 57 ہزار953 پوائنٹس کی بلندترین سطح پربندہوا۔


اس سےقبل مارکیٹ پہلی بارٹریڈنگ کےدوران 1لاکھ 58ہزار82 پوائنٹس کی بلندی تک ٹریڈ ہوتےدیکھی گئی۔۔


11ستمبرکومارکیٹ پہلی بار1لاکھ 57ہزار816 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی تھی ۔۔

انرجی،بینکنگ،فرٹیلائزر،آئل اینڈ گیس، انجینئرنگ، رئیل اسٹیٹ  اور  ٹیکسٹائل سمیت دیگرسیکٹرزمیں کاروبارمیں زیادہ تیزی دیکھی گئی۔۔