گورنر سندھ
عمران اسماعیل کہتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے میئر سے کونسلر تک سب کو مالی طور
پر مضبوط ہونے کا موقع ملے گا ۔ کیا وزیر
اعلیٰ روڈ اور گٹر بنانے کے لئے رہ گئے ہیں؟۔ گیس کی کمی کوآرایل این جی کے ذریعے
پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ گیس چوری میں ملوث صنعت کاروں کو 24 گھنٹے کا نوٹس
دے رہا ہوں۔
گورنر سندھ
عمران اسماعیل نے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں فائر اسٹیشن
کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا سےبات چیت میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت زبردست ہے ، فیصلے سے
میئر سے کونسلر تک سب کو مالی طور پر مضبوط ہونے کا موقع ملے گا ۔ کیا وزیر اعلیٰ روڈ اور گٹر بنانے کے لئے رہ
گئے ہیں ۔بلدیاتی امور ایک طاقتور میئر ہی چلا سکتا ہے ۔
گورنر سندھ
کاکہنا تھا کہ گیس کی کمی کا سامنا ہے ، فی الحال آر ایل این جی کے زریعے اس کمی
کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کراچی میں صنعتکاروں کی جانب سے گیس چوری کی شکایت
ملی ہے ۔ایس ایس جی سی نے 189 صنعتوں کی جانب سے چوری کی نشاندہی کی ہے
گرین لائن کی
بسوں پر پتھراؤ کیا جارہا ہے ۔ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط بھی لکھ رہا
ہوں۔اب ہم کے سی آر اور کے فور کے منصوبے پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں