کراچی میں ہاؤسنگ اسکیم میں ادائیگی کے چیک باؤنس ہونے کا کیس۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں ہاؤسنگ اسکیم میں ادائیگی کے چیک باؤنس ہونے کا کیس۔

کراچی میں ہاؤسنگ اسکیم میں ادائیگی کے چیک باؤنس ہونے کا کیس۔ ایک مجرم کو آٹھ او ر دوسرے کو پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی۔

سٹی کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ہاشم بخاری پر اسی ہزار اور مجرم دانش مشتاق پر پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق  دونوں مجرم  تعمیراتی کمپنی کے ڈائریکٹر زہیں۔ملزمان نے ہاوسنگ  اسکیم میں پلاٹوں کی بکنگ میں فراڈ کیا تھا۔ دونوں ملزموں کے خلاف گلشن اقبال اور شارع فیصل تھانے پر چیک باونس کے مقدمات درج ہوئے تھے۔درخواست گزار  کو پلاٹوں کے عوض تین کروڑ اسی لاکھ روپے کے چیک دیئے  گئےتھے،، جو باؤنس ہوگئے تھے۔