کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سےمزید دو لاشیں نکال لی گئیں

صبانور صبانور

 کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سےمزید  دو  لاشیں نکال لی گئیں


کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سےمزید  دو  لاشیں نکال لی گئیں۔ اندوہناک حادثے میں جاں بحق  افراد کی تعداد ستر ہ ہوگئی۔ 


 لیاری بغداد ی میں گزشتہ روز گرنے والی  عمارت کےملبے  کوہٹانےکا کام جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے متاثرہ عمارت کے اطراف  کی گلیاں اور راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ریسکیو ڈبل ون ، ڈبل ٹو کے  اہلکار نے بتایا کہ کل صبح سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اب  تک  آٹھ افراد کو زخمی حالت  میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یہ آپریشن مزید پانچ گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔ریسکیوکا کام تیز کردیا گیا ہے۔بلڈنگ کےتین فلور کو کلئیرکردیا ہے جبکہ مزید دوفلورپرسرچنگ کا عمل جاری ہے۔  ریسکیو اہلکار نے بتایا متاثرہ خاندانوں کی درخواست پرآپریشن جاری ہے۔ہم مختلف پوائنٹس پرآپریشن کررہےہیں۔ملبہ سے رکشے،موٹرسائیکل،کپڑے اور استعمال کی دیگر اشیاء بھی ملی ہیں۔