کراچی میں ڈاکووں نے ایک اورگھرکاچراغ بجھادیا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں  ڈاکووں نے ایک اورگھرکاچراغ  بجھادیا۔

کراچی میں  ڈاکووں نے ایک اورگھرکاچراغ  بجھادیا۔ کورنگی اللہ والا ٹاون میں نجی یونیورسٹی کے بی بی اے کے طالب علم  لاریب کو ڈاکووں نے مزاحمت  کرنےپر فائرنگ کرکےقتل کردیا۔  رواں  سال اکتیس شہری لٹیروں کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

یہ تصویر  22 سالہ لاریب کی ہے،، جسے  چند روز بعد بیرون ملک سے آنےوالے شاگردوں کو اپنی   کتاب  کے بارے میں بریف کرنا تھا،لیکن ڈاکووں نے اسے مہلت نہ دی۔

کورنگی اللہ والا ٹاون میں دو ڈاکووں نے   لاریب کو موبائل چھیننےکےدوران مزاحمت کرنےپر  فائرنگ کر کےقتل  کردیا۔غمزدہ والد کہتے ہیں جم جانےکےلیے گھر سے نکلا تھا۔

اپنی کلاس کا  سب سے اچھا اسٹوڈنٹ تھا، ٹاپ  کا اسٹوڈنٹ تھا، ابھی 6   تاریخ کو اس کی کتاب کی رونمائی ہے، اس نے اپنی اکاونٹنگ کی کتاب لکھی ہے، 6 تاریخ کو  کو اس کے یار دوست آرہے ہیں، اس کی کلاس کے، کوئی ملائیشیا سے آرہا ہے کو کہیں سے آرہا ہے، 6تاریخ کو اس  کی کتاب کی رونمائی ہونا تھی

لاریب نجی یونیورسٹی میں بی بی اے فائنل کا طالب علم تھا ۔ اگلے سال اس کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں ۔لاریب بیرون ملک جانا تھا،، لیکن اس کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گلی میں پہلےایک لڑکےکو لوٹا، پھر لایب کو لوٹنےکی کوشش کی،، اور  مزاحمت کرنےپر دو گولیاں چلائیں ۔ ایک گولی لاریب کو آنکھ کے پاس لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔۔جائے وقوع سے نائن ایم ایم کا ایک خول ملا ہے ۔اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔