سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے گندم کی قلت، مہنگائی، امن و امان سمیت مختلف معاملات پر بحث کے لئے فوری اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ  میں  اپوزیشن جماعتوں نے گندم کی قلت، مہنگائی، امن و امان سمیت مختلف  معاملات پر بحث کے لئے  فوری اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

سندھ  میں  اپوزیشن جماعتوں نے گندم کی قلت، مہنگائی، امن و امان سمیت مختلف  معاملات پر بحث کے لئے  فوری اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔اسمبلی سیکریٹریٹ میں  درخواست بھی جمع کرادی گئی۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کےپالیمانی رہنماوں کے ہمراہ سیکریٹری سندھ اسمبلی کو اجلاس بلانے کی تحریری درخواست جمع کرائی۔

نیوز کانفرنس  میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ صوبے میں مہنگائی، پانی کی قلت سمیت کئی اہم معاملات پر بحث  کی خاطر اجلاس بلانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

 گندم کی قلت،ٹارگٹ کلنگ،آٹے کی مہنگائی،امن وامان کی صورتحال،اسٹریٹ کرائم بڑھ چکےہیں۔ غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہیں جس کے اندرنسلہ ٹاور کوڈسکس ہونا ہےجو ایس بی سی اے کے ذریعے ہونا ہے

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ شہری پانی کے بل ادا کرنے کے باوجود ٹینکرز سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں، شہر کنکریٹ کا جنگل  بنا دیا گیا ہے

کراچی کے لوگ پانی کے بل اداکرتے ہیں اور پھر ٹینکرسے پانی خرید کر استعمال کرتے ہیں

جی ڈی اے کے حسنین مرزا نے کہا کہ  سندھ میں  جمہوری روایات کو پامال کیا جارہا ہے۔اساتذہ کی بھرتی میں کچھ اضلاع میں سیاسی بنیادوں پر  بھرتیاں کی جارہی ہیں

وزیراعلیٰ صاحب ہیں اُن کے حلقے میں ریلیف دیا گیا ایسی بااثر شخصیات ہیں انہوں نے اس پالیسی کا ذاتی فائدہ لیتے ہوئے ریلیف دیا

اپوزیشن رہنماوں نے کہا کہ   درخواست میں درج تمام  معاملات براہ راست  عوامی ایشوز ہیں۔ توقع ہے کہ اسمبلی قوانین کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔