اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد  اثاثوں کا ریفرنس۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد  اثاثوں کا ریفرنس۔

 نیب نے بتایا  ترمیمی نیب آرڈیننس کے تحت پچاس کروڑ سے زائد کے مقدمات ہی  احتساب عدالت میں چلیں گے۔


 عدالت نے قرار دیا  ملزموں کی درخواست ضمانت سے پہلے عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی کی نیب عدالت میں ملزموں کی ترمیمی  نیب آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

 نیب  نے جواب میں بتایا ملزموں کے خلاف ایک ارب چوبیس کروڑ روپے مالیت کا ریفرنس ہے۔

ترمیمی نیب آرڈیننس کے تحت پچاس کروڑ سے زائد کے مقدمات ہی  احتساب عدالت میں  چلیں گے۔

 عدالت نے کہا ملزموں کی درخواست ضمانت سے پہلے عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

 عدالت کےپوچھنے پر  وکلا نے بتایا صنم درانی بیرون ملک ہیں جبکہ   ان کے وکیل  غیرحاضر ہیں۔ عدالت نے دریافت  کیا پھر درخواست کس نے دائر کی۔

پہلے ان کےوکیل سے جاننا چاہیں گے ،،کیا ان کے پاس پاور آف اٹارنی ہے۔

 عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی۔