کراچی اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوامیں چلائی گئی گولی 8سالہ بچی کو ٹانگ میں آلگی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوامیں چلائی گئی گولی 8سالہ بچی کو ٹانگ میں آلگی


کراچی اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوامیں چلائی گئی گولی 8سالہ بچی کو ٹانگ میں آلگی ،بچی کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس نے فائرنگ کرنے والے کی تلاش شروع کردی 


اورنگی ٹاؤن مومن آباد چوک کے قریب 8سالہ بچی نامعلوم سمت سے آکر لگنے والی گولی سے زخمی ہوئی جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،واقعے کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور  فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش شروع کردی،پولیس حکام کے مطابق  نامعلوم شخص کی جانب سے ہوا میں چلائی گئی گولی بچی کو ٹانگ میں آکر لگی جس سے وہ زخمی ہوئی ، پولیس کے مطابق زخمی بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔۔