کراچی نیشنل ہائی وے پر ڈاکووں نے دودھ کے بیوپاری سے مبینہ طور پر ساٹھ لاکھ روپے لوٹ لئے۔
متاثرہ بیوپاری کراچی سے دھابیجی جارہا تھا۔ بیوپاری نے پولیس کو بتایا رقم اس نے دودھ کے ڈرم میں چھپا کر رکھی تھی۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے آکر واردات کی اور ڈرم کے اندر سے رقم نکالی۔پولیس کے مطابق شبہ ہے واردات بیوپاری کے کسی قریبی شخص کی جانب سے مخبری پر کی گئی۔ متاثرہ بیوپاری کاروبار کے سلسلے میں اکثر رقم کی ادائیگی کے لئے ضلع ٹھٹھہ جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے واردات کراچی کی حدود میں ہوئی یا ضلع ٹھٹھہ کی حدود میں ، تحقیقات کی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجارنے ایس ایس پی ضلع ملیر سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ ہدایت کی کہ جرائمہ پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔