کراچی میں آج بھی بادل برسے

صبانور صبانور

 کراچی میں آج بھی بادل برسے


کراچی میں آج بھی بادل برسے۔ گڈاپ ٹاون  اٹھانوے اعشاریہ چار ملی میٹر بارش  کے ساتھ سرفہرست رہا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سب سے زیادہ اٹھانوے اعشاریہ چار ملی میٹر بارش  گڈاپ ٹاون میں ہوئی۔اورنگی ٹاون،سعدی ٹاون اورکیماڑی میں تینتالیس ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی۔پی اے ایف مسرور بیس پر بتیس، صدر میں تیس ،قائدآباد میں اکیس،ناظم آباد میں انیس اعشاریہ چھ اور میٹ آفس میں سترہ اعشاریہ پانچ ملی میٹربارش ہوئی۔