راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

 کراچی سٹی جورات میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم معراج رضا کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ واقع صبح 7 بجے پیش آیا تھا۔ ملزم نائٹ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا۔ متاثرہ خاتون اپنی ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلی تھیں۔ ملزم اور متاثرہ خاتون کی رہائش قریب ہی ہے۔ اب متاثرہ خاتون سے رابطہ کرکے مزید تفتیش کرینگے۔ عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ ملزم کو اینٹی ریپ سیکشن کے تحت پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 2 روز قبل پاک کالونی میں گلی سے گذرتی خاتون سے ایک اوباش شخص نے بدتمیزی کی تھی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پاک کالونی پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔