سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر

صبانور صبانور

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں ن۔لیگ نے تاریخی منصوبے بنائے،گرین لائن پروجیکٹ  پر ہم نے کام کیا روٹ پلان بنایا،دو ہزار اٹھارہ میں اسی فیصد کام ہم اپنی حکومت میں مکمل کر چکے تھے ،کے فور منصوبہ ہم نے جہاں چھوڑا تھا آج بھی وہیں ہے،انہوں نے تین سالوں میں صرف چالیس بسیں منگوائی

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے اقدامات کی وجہ سے کراچی میں امن آیا،ہماری لگائی گئی تختیوں کو ہٹاکر پی ٹی آئی اپنی تختیاں لگارہی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے گرین لائن منصوبہ شروع کیاتھا،دو ہزار اٹھارہ میں اسی فیصد کام ہم اپنی حکومت میں مکمل کر چکے تھے ،کے فور منصوبہ ہم نے جہاں چھوڑا تھا آج بھی وہیں ہے۔

میاں نوازشریف نے جوپروجیکٹ شروع کیا اور اسی فیصدمکمل کرلیاتھا۔۔۔اگرہماری حکومت آتی اگرہرایانہ جاتاہمیں زبردستی سلیکڈٹ حکومت کونہ بیٹھایاجاتا۔۔۔تواس کے چندمہینوں میں ہم یہاں یہ بس چالیس نہیں اوریجنل پلان تھا سوسےزائد بسوں کاوہ آتی۔۔۔

محمد زبیر نے کہا کہ کراچی کو ن لیگ نے این ایف سی کے علاوہ  بھی حصہ دیا، ہم نے کے فور، پورٹ قاسم میں  بجلی کے دو منصوبے مکمل۔کئے جس، سے کراچی کو بجلی مل رہی ہے، کراچی کے عوام کو تین سال تک بس سروس سے کیوں محروم رکھا گیا،اگر بسیں ہی چلانی تھی تو وہ دو سے تین مہینوں میں آسکتی تھی،پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہو اہے۔

پی ایم ایل این کی حکومت جب تھی تو انہوں نےکراچی کےبڑے بڑے منصوبےیہاں کیےتھے۔۔۔پورٹ قاسم میں آج بھی گواہی ہے دوبڑے منصوبےبجلی کےجس کی وجہ سے پاکستان بھرمیں بجلی ملتی ہے۔۔۔دومنصوبےشروع ہوئے اورمکمل کیے۔۔۔ایک منصوبہ چھ سوساٹ میگاواٹ ابھی تکمیل کےمراحل میں ہے۔۔۔گیارہ سومیگاواٹ کا نیوکلیئر پروجیکٹ مکمل کیا۔۔۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے دور میں دونوں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چئیرمین کراچی سے تھے،اس وقت کوئی بورڈ آف انویسٹمنٹ کا چئیرمین نہیں ہے۔۔۔