کراچی میں سیکورٹی خدشات کے باعث مزار قائد سےملحقہ سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کےلےبندرہیں ۔۔۔ ٹریفک پولیس حکام کےمطابق بندش کے باعث اطراف کی سڑکوں پرٹریفک کادباورہا۔۔۔
کراچی میں مزار قائد سے ملحقہ سڑکیں ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بندرہیں ۔۔۔جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپرا ۔۔۔ٹریفک پولیس حکام کےمطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث مزار قائد کے اطراف سڑکیں بند کی گئی تھیں ۔۔۔بندش کے دوران کوریڈور تھری،گرومندر تا نمائش،شارع قائدین پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل رہی ۔۔۔مزار قائد کے اطراف کی سڑکیں بند ہونے سے متبادل شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤرہا۔۔۔ ٹریفک پولیس کےمطابق اب مزار قائد سے ملحقہ سڑکوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کےلیے کھول دیاگیاہے۔۔۔