کراچی میں شدید گرمی، اوپر سے بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا برا حال کردیا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں شدید گرمی، اوپر سے  بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا برا حال کردیا۔

کراچی میں شدید گرمی، اوپر سے  بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا برا حال کردیا۔

کراچی میں دن ہو یا رات،، بجلی کسی بھی وقت جاسکتی ہے ۔ گرمی کی شدت بڑھنے پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

 لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں  میں چار سے چھ گھنٹے تک بجلی معطل رہتی ہے۔

 بجلی چوری والے علاقوں کا تو بہت ہی برا حال ہے،، جہاں آٹھ سے بارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کمپنی کو گیس اور آئل کی خریداری میں دشواری کا سامنا ہے ۔

 ایندھن کی قلت کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔