کراچی پولیس کے ملزموں سے ایک ہفتہ چودہ مقابلے۔ ایک ڈاکو ہلاک۔ انیس زخمی۔ ایک سو اڑتیس اسٹریٹ کرمنلز سمیت ساڑھے آٹھ سو سے زائد ملزموں کو گرفتار کیا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایک ہفتہ میں پولیس کے ملزموں سے چودہ مقابلے ہوئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ انیس ملزم گرفتار ہوئے۔ سات روز میں پولیس نے ایک سو اڑتیس اسٹریٹ کرمنلز سمیت آٹھ سو باسٹھ ملزموں کوگرفتار کیا۔
منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔ پولیس نے ایک ہفتہ میں چونسٹھ موٹرسائیکلیں اور چھ گاڑیاں تحویل میں لیں۔