مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر وائرل ہوگئیں


مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر وائرل ہوگئیں

 

چہرہ ویب ڈیسک 

 

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر وائرل ہوگئیں

 

مریم نواز اور کیپٹن صفدرکے صاحبزادے جنید صفدر لندن میں نکاح کےبندھن میں بندھ گئے،تقریب میں مریم نواز شرکت نہ کرسکیں



جنیدصفدر اور سابق سینیٹر وسابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ کا نکاح لینز بروہائیڈ پارک کارنرلندن ہوا۔


تقریب شرکت نہ کرنے والی ماں مریم نواز شریف ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی نکاح کی تصاویر شیئر کرتی رہی اورلکھتی رہی کہ اللہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔

 

ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

 

دلچسپ بات یہ بھی ہےکہ مریم نواز نے لندن جانے کےلے حکومت سے کوئی درخواست نہیں کی ۔

میاں نواز شریف ، ماموں حسن اور حسین نواز اور نواز شریف کے سمدھی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی فیملی تقریب میں موجود تھے۔

 

جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں اور یہ رشتہ بات بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کروایا تھا۔