کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
لانڈھی ریڑھی روڈ پر فائرنگ سے پچپن سالہ شخص جاں بحق ہوا۔ ڈیفنس خیابان محافظ روڈکےقریب فائرنگ سے دوافرادزخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی جنوبی کا کہنا ہے زخمی افراد مشتبہ معلوم ہورہے ہیں ۔ ممکنہ طور پر کسی کار سوار نے ان پر فائرنگ کی ۔ بلدیہ سعود آباد میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوئی۔پی آئی ڈی سی پل کےقریب نجی ہوٹل میں اتفاقیہ طورپرگولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔