کراچی میں چھائی
گھٹا گھنگھور۔ کہیں بادل برسے ،تو کہیں
اولے برسے۔ شہری حسین موسم کا لطف اٹھارہے ہیں۔
کراچی میں دوپہر کے وقت
شہر کے مختلف علاقوں میں سیاہ بادل
چھاگئے ۔ مختلف علاقو ں میں ہلکی بارش اور
بوندا باندی شروع ہوگئی۔ سرجانی ٹاون ، نارتھ کراچی ، نیا ناظم آباد سمیت ملحقہ
علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔ ائرپورٹ ، ملیر، ماڈل کالونی اور اطراف
کے علاقوں میں بارش کے ساتھ اولے بھی برسے۔شہریوں نے موسم حسین ہونے اور گرمی سے نجات ملنے پر سکھ کا سانس لیا
ہے۔