موٹروے پر کراچی تا حیدرآباد
سفر کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوجائیں ہشیار۔
موٹروے پولیس نے ایم نائن پر خلاف ورزی روکنے کے لئے اسپاٹر کے عنوان سے نیا طریقہ کار متعارف
کرادیا۔
اب بالائی مقامات سے بھی
موٹروے پولیس گاڑیوں کی نگرانی کرے گی،
اب جو موٹروے پر خلاف قانون گاڑی دوڑائے گا۔
فوری موٹر وے پولیس کی نظر میں
آئے گا۔۔۔
موٹروے پولیس نے کراچی تا حیدر آباد ایم نائن
پر ٹریفک کی نگرانی کے لئے نئی
حکمت عملی اپنالی ہے جسے اسپاٹرز spottersکانام دیا گیا ہے ، نئے طریقہ کار کے تحت اوور ہیڈ برجز
اور بالائی جگہوں پر تعینات پولیس ٹیمیں
گاڑیوں کی موومنٹ اور لین وائلیشن پر نظر رکھنے کے ساتھ خلاف ورزی پر چالان کرارہی ہیں
حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں
کراچی ،نوری آباد اور حیدرآباد سمیت آٹھ پوائنٹس پر اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،
خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ایک کلو میٹر
دور ناکہ پر کھڑے دیگر اہلکار روک کرچالان
سمیت دیگر کارروائی کرتے ہیں،اسپاٹرز مانیٹرنگ ٹیم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ویڈیو
بھی بناتی ہے
موٹروے پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسپاٹرز طریقہ کار کے تحت پولیس
کی دوٹیمیں کراچی،دو حیدرآباد، دو نوری آباد اور دو کسی بھی بالائی مقام پر ہر
وقت مانیٹرنگ کریں گی۔۔۔اقدام کا مقصد شہریوں
کے سفر اور زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔۔۔