بحریہ
ٹائون کے سیکیورٹی
عملے نے خاتون پربدترین تشدد کیا،خاتون
سے زبردستی گھر خالی کرواتےسیکیورٹی نے خاتون کو لہو لہان کردیا۔
بحریہ ٹائون کی رہائشی خاتون فضہ کے گھر میں سیکیورٹی عملے نے گھُس کر خاتون کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اانکے معصوم بچوں پر بھی تشدد کرکے انہیں گھر سے نکالا۔ تشددد کے باعث خاتون بے ہوش ہو گئی۔ متاثرہ خاتون فضہ خان کا کہنا ہے کہ جس مکان میں وہ رہتی ہیں مکان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور ملیر کی عدالت نے سات اگست کو سماعت کی تاریخ دےرکھی ہے
خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ گذشتہ دنوں جب فضہ نے بحریہ ٹائون کے خلاف لب کشائی کی تو انکا جینا محال کردیا گیا ہے۔ بحریہ ٹائون کا سیکیورٹی انچارج مسلسل ان کو ہراساں کر رہا تھا ۔انہوں نے کئی بار پولیس حکام اور تھانے کو بھی آگاہ کیا اور عدالت میں بھی پٹیشن دائر کر رکھی ہے لیکن انہیں پھر بھی مارا پیٹا گیا۔ خاتون نے حکومت اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ انکی زندگی کو بحریہ ٹائون کے سیکیورٹی عملے سے خطرہ ہےانہیں تحفظ فراہم کیاجائے۔