طاقتور مون سون ہوائیں سندھ کے بیشتر علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہیں

عدنان اطہر عدنان اطہر

 طاقتور مون سون ہوائیں سندھ کے بیشتر علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہیں


طاقتور مون سون ہوائیں سندھ کے بیشتر علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہیں، جس کے باعث مختلف شہروں میں  بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات بارش متوقع ہے، جب کہ ہفتے سے پیر تک درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔۔۔اتوار کے روز شہر کا موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،جبکہ پیر کو جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال،نشیبی علاقوں، سڑکوں، گلیوں اور انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کاخدشہ ہے ۔۔۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتےکو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29، جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔۔