ایک دوسرے کو وقت دینے کی ضرورت ہے، ،نگران وزیر اعظم

عرفان علی عرفان علی

ایک دوسرے کو وقت دینے کی ضرورت ہے، ،نگران وزیر اعظم

کراچی گورنر ہائوس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہےکہ ایک دوسرے کو وقت دینے کی ضرورت ہے، آپ کی بدولت   ملکی معیشت چل رہی ہے،

نگران وزیر اعظم نے کہاہےکہ ماڈرن دنیا میں کہیں بھی  حکومت بذات خود کاروبار نہیں کرتی،

ہمارا مینڈیٹ بہت محدود ہے،

کوشش کریں گے جو ذمہ داری دی گئی اُسے احسن طریقے سے اداکریں،

آپ وہ  کمیونٹی ہیں جو اکنامک گروتھ کے انجن ہیں اور

گیس اور بجلی کے مسائل اپنی جگہ ہیں،

انکا کہناتھاکہ کاروباری شخصیات کی بدولت  کارخانے اور روزگارچل رہا ہے،

توانائی اور خوراک کی کمی کے مسائل کاسامنا ہے،

ٹیکس کے ذریعے محروم طبقے کی خدمت کرنا نصب العین ہے

تاجربرادری  ملک میں فنی تربیت کے فروغ  میں کردار ادا کرے،

نئے پارلیمان  کے وجود تک اپنی محدود ذمہ داریاں نبھائیں گے،  

نگران وزیراعظم نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے سب کو اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی،

صنعتوں کو مسلسل سستی توانائی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے،

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں تاجربرادری کے تعاون کی ضرورت ہےاور

نگران حکومت بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کررہی ہے