کراچی کے اسپتال میں زیر علاج صدرمملکت آصف علی زرداری کو کورونا منفی آنے پراسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا ۔۔۔ صدر مملکت کو کلفٹن میں واقع اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل کردیا گیا۔۔۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کو بخاراور سینےمیں انفکیشن کی شکایت پر دواپریل کوکراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم اسپتال میں داخل کیاگیاتھا ۔۔۔ جہاں انکے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ٹیسٹ کیے تھے جس میں کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ۔۔۔ ڈاکٹرعاصم حسین کےمطابق اب صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آنےپرانکواسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا ہے۔۔۔تاہم سینے کے ڈاکٹرز صدر مملکت کو ہونے والے انفیکشن کاعلاج جاری رکھیں گے ۔۔۔اس دوران صدرکی فزیوتھراپی بھی جاری رہےگی۔۔۔