وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے سیلاب سے تین کروڑ تیس لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
پاکستان آئندہ تین سال میں دنیا کا گرم ترین خطہ بن جائے گا۔
ماحولیاتی اہداف پر تیزی سےکام کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب میں کہنا تھا پاکستان آئندہ تین سال میں دنیا کا گرم ترین خطہ بن جائے گا۔
ماحولیاتی اہداف پر تیزی سےکام کرنا ہوگا۔ پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ تیس لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
دیگر معاملات کے علاوہ ماحولیات پر بھی سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا ہمارے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں۔قوم اپنے اخراجات کم کرنے اور طرز زندگی تبدیل کرنے کو تیار نہیں ہے۔