منشیات کے عادی افراد نے فلائی اوورز کے نیچے اپنی آماجگاہ بنا لی ہیں

عدنان اطہر عدنان اطہر

 منشیات کے عادی افراد نے فلائی اوورز کے نیچے اپنی آماجگاہ بنا لی ہیں

کراچی میں فلائی اوور ٹریفک کی روانی کی بہتری کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن ان  کے نیچے تجاوزات اور گندگی کے ڈھیر حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔

 منشیات کے عادی افراد نے فلائی اوورز کے نیچے اپنی آماجگاہ بنا لی ہیں

کراچی میں ٹریفک کی بگڑتی صورتحال کی بہتری کیلئے فلائی اوور اور انڈر پاسز بنائے گئے لیکن انہی فلائی اوور کے نیچے گندگی کے ڈھیر اور تجاوزات شہریوں کیلئے نیا مسئلہ بنتے جارہے ہیں۔

کچھ فلائی اوورز کے نیچےتو   گویا ،،اصطبل  بن گئے جبکہ لیاقت آباد دس نمبر فلائی اوور کے نیچے ایک جانب تو گاڑیوں کا اسٹینڈ بنا دیا گیا،، تو دوسری جانب تجاوزات کی بھرمار ہے۔

شہری کہتے ہیں کراچی میں فلائی اوورز کا جال تو بچھا دیا گیا،،لیکن  ان  کے نیچے پارک اور گرین بیلٹ  بنائے جا ئیں  تو ماحولیاتی بہتری کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔