سندھ اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کرنے کا تیسرا دن ۔ اپوزیشن رکن نصیر احمد کارروائی کے دوران پلے کارڈ اٹھا کر کھڑے رہے ۔ وزیر آب پاشی جام خان شورو کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی کو اب پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ بنانا ہوگا ۔۔ دریائے سندھ میں اس وقت اتنا پانی نہیں کہ کراچی کو فراہم کیا جا سکے
سندھ اسمبلی اجلاس کے تیسرے دن بھی اراکین کی جانب سے بجٹ تجاویز پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔
ایم کیو ایم کے رکن نصیر احمد احتجاجا اپنی نشست پر نہ بیٹھے اور پلے کارڈ اٹھا کر کھڑے رہے ۔۔ ایم کیو ایم کے رکن سید عثمان نے تجویز دی کہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔
صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی کمی ہے ۔۔ دریائے سندھ میں اتنا پانی نہیں حیدر آباد اور کراچی کو پانی فراہم کیا جا سکے۔
ایوان میں بجٹ تجاویز پیش کیے جانے کا سلسلہ جمعہ کے دن تک جاری رہے گا، تقاریر مکمل ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح تک ملتوی کردیا گیا ۔