کراچی
،عرفان علی
ترجمان
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا پی ڈی ایم کے کل
منقعد ہونے والے جلسے میں خواتین پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت
اور افسوس کا اظہار کیا ۔
ترجمان
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اپنےجاری ویڈیو
بیان میں کہاکہ جمہوریت صرف مردوں کے لیے نہیں ہے، جمہوریت کی جدوجہد اور حصول میں
خواتین کا بڑا اہم کردار رہا ہے اور قیام پاکستان سے لیکر اب تک خواتین نے جمہوریت
کی جدوجہد میں پیش قدم رہ کر قربانیاں دیں اور محنت کی، شازیہ مری نےکہاکہ آج پی ڈی ایم کے اعلان سے پاکستان
میں موجود جمہوری سوچ رکھنے والے لوگوں کو ٹھیس پہنچی ہے انہوں نےکہاکہ ہمیں یہ امید
نہیں تھی کہ پی ڈی ایم اپنے فیصلے اس قدر انتہا پسندی کی طرف لے جائے گی،
پی
پی پی عورتوں کی جدوجہد اور انکی محنت و کوشش کو سراتی ہے، ہم پی ڈی ایم کے اس فیصلے
پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اسکی مذمت کرتے ہیں ،