کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن ناتجربہ کاری اوررابطوں کےفقدان کےسبب مشکلات سےدوچار ہے۔
آج جہاز کو دس سے بارہ میٹر تک گھسیٹا گیا،،لیکن تیز ہوا کے سبب جہاز سے بندھنے تین رسے ٹوٹ گئے۔
کراچی کے ساحل سی ویو پر بحری جہاز
ہینگ ٹینگ سیون سیون کو پھنسے ایک ماہ
پانچ دن گزر گئے۔ رواں ہفتے جہاز کو نکالنے کی کوشش کے چوتھے روز جہاز کو دس سے بارہ میٹرتک گھسیٹاگیا۔اسی
دوران جہاز پربندھے تین رسے تیزہوا کے دباوکی وجہ سے ٹوٹ گئے،، اور جہازنے ایک بارپھرپرانی پوزیشن کی
جانب رخ موڑلیا۔بحری جہازکے مرکزی حصے میں دائیں اور بائیں جانب دوا ور
ٹیل پر ایک رسہ سپورٹ کے لئے
باندھا گیا تھا۔انتظامیہ کے مطابق آج
جہازکو کرین شپ سےآگے لیجانےکی ہر ممکن کوشش
ہوگی۔جہاز کو توازن فراہم کرنے کےلئے لنگر فراہم کئے جائیں گے۔جہاز کے اطراف موجود غوطہ جہاز کو گھسیٹنے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ اگر جہاز کرین شپ کو
کراس کرگیا تو ڈینجر زون سے باہر آجائے گا