امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے پیپلز پارٹی جتنے ہتھکنڈے استعمال کرلیں ،
میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔ کونسل ممبر بنے بغیرمیئر کا الیکشن لڑنے کا اہل ہونے سے متعلق بل عدالت میں چیلنج کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے پیپلز پارٹی غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے مئیر لانا چاہتی ہے۔ جتنے ہتھکنڈے استعمال کرلیں ، میئر کراچی ہمارا ہی ہوگا۔
پریس کانفرنس میں کہا پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی کے چیئرمینز کو ہراساں کررہی ہے۔ کونسل ممبر بنے بغیرمیئر کا الیکشن لڑنے کا اہل ہونے سے متعلق بل عدالت میں چیلنج کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا
نادرا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے۔ دس ہیا
پندرہ لاکھ کا اضافہ کرکے احسان نہ کیا جائے۔ کراچی کو
پورا گنا جائے۔