کراچی میں دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کے خلاف کیس ڈی جی، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز تمام بنیادی اشیائے ضروریہ کی چیزوں کے نرخ متعین کریں گے۔
سندھ حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
حکومت سندھ نے درخواست پر جواب جمع کرادیا۔ صوبائی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن پیش کردیا۔
نوٹی فکیشن کےمطابق ڈی جی کو صوبے میں چینی سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین کا اختیار ہوگا۔
عدالت نے ریٹلرز اور دودھ فروشوں سمیت درخواست گزاروں کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔
عدالت نے طارق منصور کی اکتیس جنوری تک جواب الجواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
کہا کہ جو درخواست گزار عدالتی کارروائی میں شریک نہیں ہورہے انہیں فہرست سے نکال دیا جائے گا۔
عدالت نے دودھ فروشوں اور دیگر کو ازسرنو نوٹس جاری کردیے۔آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔