سندھ میں کورونا وائرس
نے مزید 28جانیں لے لیں۔ مزید
2ہزار315افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں6ہزار
126 افراد کی جان جاچکی ہے۔ 3لاکھ94ہزار731افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس
سے متاثر 1ہزار319مریضوں کی حالت
تشویش ناک اور 99وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی
میں چو بیس گھنٹے کے دوران 1ہزار667افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 667کیس ضلع
شرقی، ضلع وسطی میں 330، ضلع جنوبی 265،
ملیر میں 111کیسز اور سب سے کم 108کیسز سے ضلع غربی سےسامنے آئے۔ شہر میں اب تک 2
لاکھ68ہزار453افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔