سینٹ میں سندھ سے 12 نشتوں پر ووٹنگ کا عمل سندھ اسمبلی میں جاری ہے ۔

عمران عمران

سینٹ میں سندھ سے 12 نشتوں پر ووٹنگ کا عمل سندھ اسمبلی میں جاری ہے ۔

سینٹ میں سندھ سے 12 نشتوں پر ووٹنگ کا عمل سندھ اسمبلی میں جاری ہے ۔

 پیپلز پارٹی کے 117 اور ایم کیو ایم کے 37 اراکین ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں

سندھ اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ؛ سینٹ کی 12 نشتوں پر مجموعی طور پر 19 امیدوار میدان میں ہیں ۔

 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 7 امیدواروں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

ایوان میں 117 نشتیں رکھنے الی پیپلز پارٹی سات جنرل نشستوں میں سے پانچ نشتیں با آسانی جیتنے کی پوزیشن میں ہے ۔

 ایم کیو ایم کے سینتیس اراکین نے جنرل نشت پر اپنے امیدوار عامر چشتی کو 22 ووٹ دینے اور بقایا ووٹ آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو دینے کا اعلان کیا ہے ۔۔ پیپلز پارٹی کے چھ اراکین بھی آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو ووٹ دیں گے ۔

 ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امید ہے کہ فیصل واوڈا کراچی کے حوالے سے ایم کیو ایم کے مطالبات کی منظوری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

 دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر 12 افراد کو جیتانے کے لیئے حکمت عملی تیار کی تھی ۔۔ ہم 12 نشتوں پر اپنے امیدواروں کو جیتائیں گے ۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ہیں ۔