سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر اورنگی، گجر اور محمود آباد نالوں کے آپریشن متاثرین نے احتجاج کیا

عرفان علی عرفان علی

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر اورنگی، گجر اور  محمود آباد نالوں کے آپریشن متاثرین  نے احتجاج کیا

کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر اورنگی، گجر اور  محمود آباد نالوں کے آپریشن متاثرین  نے احتجاج کیا۔

 مظاہرین کا کہنا تھا دوہزار بیس  میں اورنگی،گجر اور  محمود آباد نالوں پر آپریشن کے متاثرین تاحال بے گھر ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مکمل بحالی پر  عمل نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے آبادکاری کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن معاملات آگے نہیں بڑھے۔کیس کی فوری سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔کیس جلد مقرر کر کے  ہماری شنوائی کی جائے۔