یوم آزادی پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔

نزاہت خان نزاہت خان

یوم آزادی پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔

یوم آزادی پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔

 ملزم صدر کراچی بم دھماکے میں بھی ملوث ہے۔

ملزمان کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈنگ  کی  جارہی تھی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم  کے کارندے  کو پیش کیا۔

 پولیس کےمطابق  ملزم کو   حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کے  قبضے سے ریموٹ کنٹرول مارٹن گولہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔

 پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم یوم آزادی کے موقع پرشہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

 ملزم اور اس  کے ساتھی کراچی  صدر بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں ۔

ملزمان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے براہ راست فنڈنگ کی جارہی ہے ۔عدالت نے ملزم کو پندرہ اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔