ناظم
جوکھیو قتل کیس میں ایم این اے
جام عبدالکریم کی عد م پیشی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو فریقین
سے نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دے
دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کراچی سینٹرل جیل میں ناظم جوکھیو قتل کیس
کی سماعت ہوئی۔
ملزم رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور گرفتارملزم
عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم حاضر نہیں ہوئے۔ عدالتی نوٹس کی تعمیل نہ
ہونےپرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ فریقین سےنوٹس کی
تعمیل کرائی جائے۔
جام کریم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملک یا بیرون ملک ایسی مثال نہیں ملتی کہ سماجی تنظیم مقدمےمیں فریق بنی ہو۔
درخواست متوازی سماعت کےمترادف ہے۔
مدعیہ نےکہاہےکہ ان کے وکیل کےعلاوہ کوئی میری
پیروی نہیں کرسکتا۔
سماجی تنظیم
کے وکیل نے کہا کہ مظلوم کوانصاف
دلانے کے لئےفریق بنناچاہتےہیں۔
عدالت نےسماجی تنظیم کی فریق بننےکی
درخواست منظور نہیں کی۔
درخواست گزار سے کہا انتیس اپریل کومطمئن کریں کہ آپ کوکس حیثیت
سےاور کیوں فریق بنایا جائے۔
ناظم جوکھیوکوگزشتہ سال نومبرمیں ملیر میمن گوٹھ میں تشددکرکےقتل کردیاگیاتھا۔