وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پولیس پارٹی کےلیےپچاس لاکھ روپےانعام کااعلان کردیا


وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پولیس پارٹی کےلیےپچاس لاکھ روپےانعام کااعلان کردیا

 

سندھ میں پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکوں کی مبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاکت پروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پولیس پارٹی کےلیےپچاس لاکھ روپےانعام کااعلان کردیا۔۔۔

شکاپورپولیس کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلےمیں بدنام زمانہ ڈاکوؤں جھنگل عرف موٹو تیگانی  اور جان محمد تیگانی کی ہلاکت پروزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نےشاباش کے ساتھ پولیس پارٹی  کےلیےپچاس لاکھ روپے  کا انعام کیاہے۔۔۔مرادعلی شاہ نےبیان میں کہاکہ دونوں ڈاکو، دو پولیس اہلکار  منور جتوئی اور عبدالخالق کے قتل میں ملوث تھے۔۔۔جھنگل تیگانی کے خلاف  چھتیس   اورجان محمد تیگانی کے خلاف اکیس  ایف آئی آر ز درج تھیں۔۔۔دونوں ڈاکوؤ، قتل و غارت ، اغواء برائے تاوان  اورمختلف ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔۔۔دونوں ڈاکوؤں کے خاتمے سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے ۔۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نےہدایت کی کہ پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی  کو تعریفی لیٹرز بھی دیئے جائیں۔۔۔