کراچی
میں ہونے ولا ویمنز پیس فٹبال کپ2021 کراچی سٹی فٹبال ٹیم نے جیت لیا۔۔۔کراچی سٹی کلب
نے فائنل میں ہزارہ گرلز اکیڈمی کو شکست دے کر میدان مار لیا۔
کراچی
میں پیس ڈے کی مناسبت سے لیژرز لیگ کے زیراہتمام
ویمز پیس فٹبال کپ2021 کا انعقاد کیا
گیا۔۔جس میں کراچی کی بہترین 8 ویمنزٹیموں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ
کا فائنل کراچی ہزارہ گرلز اکیڈمی اور کراچی سٹی کلب کے درمیان کھیلا گیا۔۔ جس میں کراچی سٹی کلب نے3 صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔۔۔ خواتین کھلاڑیوں نے اسطرح کے ٹورنامنٹ کے
انعقاد کو اپنے لیے خوش آئند قرار دیا۔۔
کراچی
سٹی کلب کی سوہا کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔ جبکہ ایمان نے ٹورنامنٹ
کا بہترن گول کیپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔