آئی جی سندھ غلام نبی میمن پولنگ عمل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

  آئی جی سندھ غلام نبی میمن   پولنگ عمل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ


کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے  بھرپور انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیراعلی سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے انتظامات کا جائز ہ  لے کر اطمینان کا  اظہار کیا۔ 


آئی جی سندھ غلام نبی میمن   پولنگ عمل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے  ڈی جے سائنس کالج  پہنچے۔ چیف  سیکریٹری  سندھ سہیل راجپوت اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید  بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ان کا کہنا تھا سیکیورٹی انتظامات بہترین ہے۔ تمام اداروں نے مدد  اورتعاون کیا۔تھریٹ بہت  ہے،،لیکن  تمام اداروں کے تعاون سے حالات قابو میں ہیں۔


ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے بھی  سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا  دورہ کیا۔ وہ   ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں قائم کنٹرول روم بھی گئے۔ وزیراعلی سندھ مراد  علی شاہ   نے سینٹرل پولیس آفس میں  کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ  نے پولنگ کے پرامن انعقاد پر اطمنان کا اظہار  اور سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی۔


سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان  نے صوبائی الیکشن کمشنر،چیف سیکریٹری اور  آئی جی سندھ کے ہمراہ   شہر کے  مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اورسیکیورٹی اداروں    کی کارکردگی کو سرابا۔


 


کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں وفاقی وزیر شیری رحمن  نے  کلفٹن   ، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے گزری اور صوبائی وزیر سعید غنی نے چنیسر گوٹھ کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے  نارتھ ناظم آباد اور رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے  کلفٹن  میں واقعہ اپنے حلقہ میں  ووٹ  کاسٹ کئے۔


کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ ۔ سیاسی  رہنماوں نے  بھی  ووٹ کاسٹ کئے۔


رہنماپیپلز پارٹی اوروفاقی وزیر شیری رحمن  نے  کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے سامنے پولنگ اسٹیشن میں اپنا  ووٹ کاسٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا الیکشن سے باہر رہ کر کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ شہریو ں سے کہوں گی کہ  اپنے ووٹ کا حق ضائع نہ کریں۔


ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہا ب ووٹ کاسٹ کرنے   گزری کے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ ان کا کہنا تھا ہم سے کوئی ناراض نہیں ہے۔پچھلے ایک سال میں ہم نے کام کرکے دکھایا اور بتادیاکہ مسئلہ  اختیارات  نہیں نیت کا تھا۔عوام تیر پر مہر لگائیں ۔


وزیر محنت سندھ سعید غنی نے اپنا ووٹ  چنیسر گوٹھ میں واقع پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے۔  بائیکاٹ ایم کیوایم کا اپنا فیصلہ ہے۔انشاءاللہ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے نہ صرف کامیاب ہوگی بلکہ کراچی کا اگلا میئر جیالا ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یو سی آٹھ میں  ووٹ ڈالا۔  


رہنما پی ٹی آئی  خرم شیر زمان ووٹ ڈالنے  کلفٹن گرامر اسکول یو سی بارہ ،وارڈ ٹو  پہنچے۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے  شاہنوازجدون نے ضلع کیماڑی سکندرآبادیو سی  آٹھ اور  سعید آفریدی نے سائیٹ ولیکا وارڈ  نمبر تین، یوسی ایک  میں ووٹ کاسٹ  کیا۔


سند ھ میں بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں کراچی میں غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق دوسوچھالیس یونین کمیٹیزمیں سے پانچ یوسیزپرجماعت اسلامی کےامیدوار آگےہیں ۔


غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کےمطابق بلدیاتی انتخابات کےمعرکےمیں کراچی کی دوسوچھالیس یونین کمیٹیزمیں سے پانچ پرجماعت اسلامی کےامیدوارکوبرتری حاصل ہے۔۔۔یونین کمیٹیزمیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کےمطابق تیسرے نمبرپرہے۔۔۔جنرل کونسلرز کی آٹھ  نشستوں پربھی  جماعت اسلامی کا پلڑہ بھاری  ہے۔۔۔ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی بالترتیب دوسرےاورتیسرے نمبرپرہے۔