اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ سندھ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے
بات کرتے ہوئےکہاکہ وفاق اور صوبے کیلئے لوڈ شیڈنگ
بڑا چیلنج ہے اور سندھ بھر میں10سے12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ لوگوں سے چندہ جمع کرتے ہیں،
خود چارٹرڈ طیاروں پر آتے ہیں، انکو خود سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے، اب انکا
بیانیہ نہیں چلے گا اور یہ لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکے اس لیے انکی حکومت گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم نے پانچ سالوں کا
کام ڈیڑھ سال میں کیا ہے، صدر مملکت کو چاہیئے کہ وہ اپنی آئین ذمہ داریاں پوری
کریں اور اگر صدر آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں
سید مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ آئین کی پاسداری
پارٹی سے اوپر ہے، لوگ نہ ہونے کے باعث ان
حکومت گئی، ڈیڑھ سال میں 5سال کا
کام کرنا ہے، عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کو سستی تفریح مل جاتی ہے حکومت عوام
کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی